مُجھے آگ کے پھول دو مَت کمینے

Mujay Aag Ka Phool Mat Doo by Sumeira Saleem

مُجھے آگ کے پھول دو مَت کمینے
غلط فہمیوں مِیں رہو مَت کمینے

اَگر مُجھ سے مِلنا ضروری نہیں ہے 
تو مِلنے کی باتیں کرو مَت کمینے

سَمُندر اَگر سامنے ہے تُمھارے!
تو چُلُّو میں پانی بھرو مَت کمینے

تُمھیں جانتی ہوں، مِرے سامنے تُم
ہَواؤں مِیں ایسے اُڑو مَت کمینے

اَگر حق پہ ہو تُم کرو سامنا پھر
یُوں محفل سے میری اُٹھو مَت کمینے

مَیں جو کہہ رہی ہوں اگر یہ غلط ہے
تو یوں سر جھکا کر سُنو مَت کمینے 

سمجھتے ہو عِزّت کا مطلب اگر تم
تو ذِلّت کے ہاتھوں مرو مَت کمینے

اگر بے حیائی سے آنکھیں بھری ہیں
تو نظریں اُٹھا کر چلو مَت کمینے

ملایا ہے اشکوں مِیں کاجلؔ ہمیشہ
نتیجہ بھی بھگتو، ڈرو مَت کمینے

سمیرا سلیم کاجلؔ
(اسلام آباد)