تُم سے لپٹی ہوں مَیں ایسے
تُم سے لپٹی ہوں مَیں ایسے
رُوح سے جسم کا رشتہ جیسے
جیسے تم نے چاہے تھے نا!
پیار کے پھول کھلے ہیں ویسے
میری آنکھیں پڑھ کر دیکھو
لکّھا پیار ہے کیسے کیسے
پیار کی شِدّت بڑھتے دیکھی
دُور ہوئے تم جیسے جیسے
کاجؔل کا انمول ہے رشتہ
پاس رکھو تم اپنے پیسے
0 Comments
please don't enter any spam link in the comment box