ماں

دیکھ کے جِیتی ہُوں ہَر لَمحہ ماں کا چہرہ
روشن روشن پیار سویرا ماں کا چہرہ
ماں کی تو ہر ایک دُعا مقبول ہُوئی ہے
سُندر سُندر بَرکت والا ماں کا چہرہ
جِس کے ہونے سے گھر مِیں بَرکت ہوتی ہے
خیرو برکت والا ایسا ماں کا چہرہ
خُوش بَختی نے میرا ماتھا چُوما آ کر
مَیں نے جَب بھی بڑھ کر چُوما ماں کا چہرہ
بُھول نہ پاؤں گی مَیں کاجؔل مَرتے دَم تک
ماں کی باتیں، ماں کی ممتا، ماں کا چہرہ
سمیرا سلیم کاجؔل
اسلام آباد