_____ سمیرا سلیم کاجل _____

 جِی اُٹھا، جِی اُٹھا جی اُٹھا اَلمسیح
 گونجتی ہے، صدا جی اُٹھا اَلمسیح

 اَب مسرّت کے نغمات گاؤ سبھی
 ہوشنا، ہوشنا جی اُٹھا اَلمسیح

 قفسِ شیطان سے ہے چُھڑایا ہمیں
 مُٹ گئی، ہَر خَطا جی اُٹھا اَلمسیح

 ایسی برکت کبھی ہم نے دیکھی نہیں
 پرسکوں ہے فضا جی اٹھا اَلمسیح

 دَرد سے ہے بچایا ہمیں آپ نے
 اَب رہی نہ سَزا جی اٹھا المسیح

 ہم تو اِبلیس کے وار سے بچ گئے
 شکر ہے یا خدا جی اُٹھا اَلمسیح

 آج کاجؔل مُقدّر بھی حیران ہے
 کیا سے کیا ہو گیا جی اُٹھا اَلمسیح